وجہ تخلیق تو ہے دنیا بدولت تیری
اس کی قسمت میں شہا ہوگی شفاعت تیری
جو بھی کرتا ہے شہا دل سے اطاعت تیری
روز سوتا ہوں میں سرکار یہ خواہش لے کر
کاش ہو جاۓ کسی شب میں زیارت تیری
دور و نزدیکٔ کی آوازوں کو یکساں تو سنے
بخدا ایسی ہے سرکار سماعت تیری
خالق کون و مکاں رب کی عطا سے بے شک
ساری دنیا پہ ہے سرکار حکومت تیری
بات قرآن کی آیت سے ہوئ ہے ظاہر
رب تعالیٰ کی اطاعت ہے اطاعت تیری
دولت و شہرت و ثروت کی طلب مجھ کو نہیں
دوجہاں میں ہے فقط مجھکو ضرورت تیری
میری اوقات کہاں نعت تری لکھ پاؤں
جو بھی لکھتا ہوں شہا یہ ہے عنایت تیری
کیا لکھے شوق فریدی تری عظمت آقا
جب کہ خود رب بھی کیا کرتا ہے مدحت تیری
1 تبصرے
ماشاءاللہ بہت خوب ماشاءاللہ بہت خوب ماشاءاللہ بہت خوب ماشاءاللہ بہت خوب ماشاءاللہ بہت خوب ماشاءاللہ بہت خوب ماشاءاللہ بہت خوب ماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریں