( 4 )شہزادۂ فریدی محمودی حضرت حافظ و قاری محمد شوقین شوق فریدی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار (الہند)

نبیٔ پاک سے دکھڑا سنانا ہم نہ چھوڑیں گے 
کوئ کچھ بھی کہے ہر گز مدینہ ہم نہ چھوڑیں گے

اگر گرتی ہے بجلی خرمن اعدا پہ گر جاۓ 
نبی کے نام کا نعرہ لگانا ہم نہ چھوڑیں گے 

لگاؤ لاکھ تم فتوے مگر اے نجدیو! سن لو
نبی کے نام کی محفل سجانا ہم نہ چھوڑیں گے 

ارادہ ہے یہی امسال رمضان المبارک میں 
نمازیں بھی پڑھیں گے اور روزہ ہم نہ چھوڑیں گے 

تو بدعت کہتے کہتے نجدیا تھک ہار جائے گا 
مگر نعلین پا سر پر سجانا ہم نہ چھوڑیں گے 

کبھی اے شوق آقا کا وسیلہ آخری دم تک
مخالف ہو اگر سارا زمانہ ہم نہ چھوڑیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے