نہیں اس کی کوئی مثال اللہ اللہ
قمر ٹکر ے کردے جو سورج پھرادے
وہ ہے مصطفیٰ کا کمال اللہ اللہ
ہے قرآن میں جس کی عظمت کا چرچا
وہ ہے مصطفیٰ کی عیال اللہ اللہ
ہیں خیرا لبشر دونوں عالم کے آقا
یہ ہے سنیوں کا خیال اللہ اللہ
بسا اب بھی ہے ہر یزیدی کے دل میں
شہ کربلا کا جلال اللہ اللہ
ہزاروں ہوئے ظلم ایماں نہ بدلا
وہ پیارے نبی کا بلال اللہ اللہ
توہے شوق ان کے گداؤں کا منگتا
تجھے کس لیے ہے ملال اللہ اللہ
0 تبصرے