جو بھی سرکار دوعالم کی ثنا کر تے ہیں
با لیقیں خلد بریں کے وہ بنیں گے مہماں
راہ حق پر جو مرے یار چلا کر تے ہیں
بالیقیں جائیں گے جنت میں وہ عشاق نبی
انکے اصحاب سے جو لوگ وفا کرتے ہیں
آندھیاں ظلم کی اب ہم کو ستائے کیونکر
ہم تو سرکار کے ٹکڑوں پہ پلا کرتے ہیں
با لیقیں کوئی مجھے زیر نہ کر پائے گا
مری خاطر میرے ماں باپ دعا کر تے ہیں
ان سے راضی ہیں نبی اور خدابھی راضی
اپنے ماں باپ سے جولوگ دعا کر تے ہیں
کاش اک روز ہمیں شوق بلاءیںں گے نبی
بس یہی شوق لیے دل میں پھرا کرتے ہیں
0 تبصرے