( 9 )شہزادۂ فریدی محمودی حضرت حافظ و قاری محمد شوقین شوق فریدی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار (الہند)

خالق نے تمہیں سید ابرار بنایا 
اور راہ سے بھٹکوں کا مددگار بنایا 

جیسا تمہیں اللّہ نے سرکار بنایا 
ایسا تو کسی کو نہ طرحدار بنایا 

کونین کی تخلیق ہوئ آپ کی خاطر
کونین کا بس آپ کو سردار بنایا 

ہر درد کے مارے کو تمہارا ہے سہارا
قدرت نے تمہیں محسن و غمخوار بنایا 

رد ہو ہی نہیں سکتی کبھی اس کی دعائیں 
جس نے بھی وسیلہ تمہیں سرکار بنایا 

خالق نے تمہارے لئے کونین بنا کر 
ہر شئ کا تمہیں مالک و مختار بنایا 

ناموس رسالت پہ جو قربان ہوا ہے 
فردوس کا رب نے اسے حقدار بنایا  

اس بات پہ ہے ناز مجھے شوق فریدی 
اللّہ نے مجھے ان کا وفادار بنایا 

یہ شوق ہے سرکارِ دوعالم کی محبت 
جس نے مرا ہر شعر مہک دار بنایا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے