( 18 )شہزادۂ فریدی محمودی حضرت حافظ و قاری محمد شوقین شوق فریدی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار (الہند)

مرتبہ اتنا ہوا آپ کا بالا سرور
انبیاء نے بھی پڑھا آپ کا خطبہ سرور

آپ کے قبضے میں ہے سارا خزانہ سرور
آپ کے در سے ہی پلتا ہے زمانہ سرور

جس کے سینے میں بسا ہے تراجلوہ سرور
دل پہ اس کے ہے مکمل ترا قبضہ سرور

ترے در سے کبھی محروم سوالی نہ گیا
مخزن جو دوکرم ہے ترا روضہ سرور

ایسی قدرت ہے کہ بوجہل کی مٹھی میں بھی 
 ایک بے جان نے پڑھا آپ کا کلمہ سرور
بخدا دونوں جہاں کی اسے دولت ہے ملی
 اک جھلک دیکھا ہے جس نےتراجلوہ سرور 

شب معراج لںے عرش نے جس کے بوسے 
اللہ اللہ وہ ہے آپ کا تلوا سرور

بہر حسنین کریمین کسی دن ہم کو
اپنے روضے پہ بلا لیجیے خدارا سرور

بالیقیں حشر میں بخشش کی ضمانت ہے یہی
شوق کے ہے جولبوں پر ترا نغمہ سرور

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے