یہ جان بھی کردوں میں قربان مدینے میں
جنت کے ملائک ہیں دربان مدینے میں
جاۓ گا بھلا کیسے شیطان مدینے میں
اللّہ کی رحمت ہے ہر آن مدینے میں
ہو جاتی ہے ہر مشکل آسان مدینے میں
جب تک ہے بدن میں جاں حسرت ہے یہی مولی
ہر سال مرا گزرے رمضان مدینے میں
یہ دونوں جہاں جن کے صدقے میں بنی لوگو
رہتے ہیں وہ نبیوں کے سلطان مدینے میں
قسمت سے اگر جاؤں تو ہے یہ دلی حسرت
اے کاش مری نکلے یہ جان مدینے میں
اے شوق سلامی کو ہر روز ہی آتے ہیں
جنت کے سبھی حورو غلمان مدینے میں
0 تبصرے