نعمت دراین ایسے لوٹ لیں رمضان میں
کذب و غیبت بد کلامی ہو کہ دیگر کار بد
سب گنا ہوں سے میرے بھائی بچیں رمضان میں
سید عالم کے صدقے ربِ اکبر نے دیا
رہنمائی کے لیے قرآں ہمیں رمضان میں
ایک کے بدلے خدا ستّر کا دیتا ہے ثواب
اس قدر ہوتی ہیں نازل برکتیں رمضان میں
ہے تمنّا شوق کی اے سرورِ کون و مکاں
کاش روضہ آپ کا ہم دیکھ لیں رمضان میں
0 تبصرے