بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل
کلام
ہمارے دل اور جان ہو تم
ہمارا سارا جہان ہو تم
قسم خدا کی نہیں ہے کوئی
حضور جتنے مہان ہو تم
نبی ہیں لاکھوں مگر سبھی میں
قسم خدا کی مہان ہو تم
تمہاری باتیں ہیں وحئی ربی
یہ سچ ہے رب کی زبان ہو تم
تمہارے جلوے ہیں چاروں جانب
بنائے کون و مکان ہو تم
نبئ رحمت شفیع محشر
ہمارے امن و امان ہو تم
نبی کی گستاخی کرنے والو
ذلیل اور بد زبان ہو تم
تمہاری بھی شوق ہوگی بخشش
غلام شاہ جہان ہو تم
4 تبصرے
ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام حضرت شوق فریدی صاحب۔ مبارکباد قبول فرمائیں
جواب دیںحذف کریںشکریہ جزاک اللہ خیرا کثیرا
حذف کریںسبحان اللہ
جواب دیںحذف کریںشکریہ
حذف کریں