جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597 |
کلام نمبر 1
بزم حضور آفتاب ملت دریا آباد میں کہا گیا کلام
بہت حسین ہے صورت حبیب داور کی
زمانہ کرتا ہے مدحت حبیب داور کی
ملی سند ہے شفاعت کی ان کو دنیا میں
جو دیکھ آئے ہیں تربت حبیب داور کی
یہی تو سوچ کے مومن کو غم نہیں ہوتا
لحد میں ہوگی زیارت حبیب داور کی
بروز حشر وہ جنت میں جائے گا عاشق
ملی ہے جس کو ضمانت حبیب داور کی
جو والدین کی کرتا ہے خدمتیں دل سے
ملے گی اس کو بھی جنت حبیب داور کی
وہ لوٹ آئے ہیں اک پل میں لامکاں جاکر
پرے ہے عقل سے سرعت حبیب داور کی
کبھی نہ حق و صداقت کا ساتھ چھوڑےگا
ہے جس کے دل پہ حکومت حبیب داور کی
یونہی نہیں مجھے پھولوں سےپیار ہے سرتاج
گلوں میں پاتا ہوں نکہت حبیب داور کی
سرتاج احمد شحنہ مؤ سکندرپور امبیڈکر نگر
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597
7 تبصرے
دور جدید کی نعتیہ شاعری میں اپنے فنی لوازمات کو اپنی جدید فکر کو پرواز دینے میں عشق رسول کی شمع کو منور کرنے میں جن شعراء کی مرہون منت ہے بیشک انھی شعراء میں ایک نام مولنا سرتاج احمد صاحب کا...
جواب دیںحذف کریںویسے تو نعتیہ شاعری گویا تلوار کی نوک پر چلنے کے مترادف ہے.. مگر جس انسان کے قلب و جگر میں عشق رسول اور اہلیت کی محبت گھر کر لیتی ہے وہ انسان تلوار کی نوک سے مسکراتا ہو ا گزر جاتا ہے...
یہ کارنامہ مولنا کی نعتیہ شاعری میں با خوبی دیکھا جا سکتا ہے...
شکریہ محترم
حذف کریںSubhan Allah
جواب دیںحذف کریںالله آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
جواب دیںحذف کریںسبحان اللہ سبحان اللہ
جواب دیںحذف کریںبہت عمدہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ
جواب دیںحذف کریںسبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ
جواب دیںحذف کریں