بزم حضور آفتاب ملت میں کہا
گیا مکمل کلام
صاحب کلام
حضرت علامہ مولانا محمد رمضان امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہراجگنج
*نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم*
نبی کے ذکر کی محفل میں جو آیا نہیں کرتے
قسم اللہ کی وہ برکتیں پایا نہیں کرتے
شہ کونین کی سنت جو اپنا یا نہیں کرتے
*حقیقت میں لطف زندگی پایا نہیں کرتے*
پلٹ آتا ہے سورج چیر دیتا ہے قمر سینہ
نبی کے حکم کے آگے وہ کترایا نہیں کرتے
ہمارے واسطے سرکار کی چوکھٹ ہی کافی ہے
کسی دھنوان کے دربار میں جایا نہیں کرتے
سروں پر جن کے ہے سائہ رحمت شہ دیں کا
سر محشر تمازت سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
قسم اللہ کی کی دربار عالی ایسا ہے ان کا
تہی داماں جہاں سے غیر بھی جایا نہیں کرتے
کہاں جائیں گے محشر میں کسے وہ منہ دکھائیں گے
نبی کی عظمتوں کے گیت جو جگایا نہیں کرتے
جو گستاخ پیمبر ہیں سنوا اے امجدی ہم تو
کبھی بھی پاس ان کو اپنے بیٹھا یا نہیں
کرتے
*محمد رمضان امجدی مہراجگنج*
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیر ہایی اسکول دریاآاباد میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597
0 تبصرے