🌹کشتِ سخن میں کہا گیا مکمل کلام🌹
*ہر عاشق سرکار کی ، قسمت سے ملاقات*
*ہوتی ہے سدا رب کی عنایت سے ملاقات*
*الفت ہے بسی دل میں شہِ ارض وسما کی*
*ہم صبح و مسا کرتے ہیں مدحت سے ملاقات*
*ہم جائیں گے جنت میں شہِ دیں کے کرم سے*
*"جب ہوگی سرِ حشر شفاعت سے ملاقات"*
*اب کوئی بھی تمثیل نہ لا پائے گا اس کی*
*شبیر نے کی جیسی شہادت سے ملاقات*
*تکلیفیں جو ماں باپ کو دیتے ہیں ہمیشہ*
*کیوں ہوگی نہ پھر ان کی مصیبت سے ملاقات*
*آفات سے محفوظ وہ رہتے ہیں شب و روز*
*کرتے ہیں جو ماں باپ کی خدمت سے ملاقات*
*پڑھتے ہیں درود ان پہ جو ہر لمحہ نظامی*
*کرتے ہیں وہ سرکار کی رحمت سے ملاقات*
🌹ازقلم ــ محمد امیر حمزہ نظامی رانچوی🌹
0 تبصرے