زمانہ دیکھے فضیلت حبیب داور کی
خدا بھی کرتا ہے مدحت حبیب داور کی
"شفاعتی" کا انہیں مل گیا ہے پروانہ
"جو دیکھ آۓ ہیں تربت حبیب داور کی"
ہے عشقِ آلِ محمد سے جن کا دل روشن
انہیں ملےگی شفاعت حبیب داور کی
بروز حشر خدا بخش دےگا مجھکو بھی
مرے بھی دل میں ہے الفت حبیب داور کی
ہیں ربِّ ھبلی کی لب پر صداٸیں ہر لمحہ
ہے ہم پہ کتنی عنایت حبیب داور کی
براٸیوں سے رہےگا وہ دور ہر لمحہ
عمل میں لاۓ جو سیرت حبیب داور کی
یہی ہے میری دعا تجھ سے خالق عالم
دکھا دے خواب میں صورت حبیب داور کی
زمانہ نور سے پرنور ہو گیا وافی
جہاں میں جب ہوٸی بعثت حبیب داور کی
از✒️اقبال احمد وافی
عقیلاآباد گریڈیہ
0 تبصرے