بزمِ حضور آفتابِ ملت میں
کہا گیا مکمل کلام
صاحب کلام سرتاج الشعراء حضرت علامہ مولانا سرتاج احمد صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی شحنہ منوء سکندر پوپی
کلام سرتاج الشعراء بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام
بہت حسین ہے صورت حبیب داور کی
خدا بھی کرتا ہے مدحت حبیب داور کی
ملی ہے ان کو شفاعت کا تحفہ دنیا میں
جو دیکھ آئے ہیں تربت حبیب داور کی
یہی تو سوچ کے مومن کو غم نہیں ہوتا
لحد میں ہوگی زیارت حبیب داور کی
بروز حشر وہ جنت میں جائے گا عاشق
ملی ہے جس کو ضمانت حبیب داور کی
وہاں نہیں ہے کوئی رنگ و نسل کی تفریق
ہے سب پہ عام سخاوت حبیب داور کی
جو والدین کی کرتا ہے خدمتیں دل سے
ملے گی اس کو بھی جنت حبیب داور کی
وہ لوٹ آئے ہیں اک پل میں لامکاں جاکر
پرے ہے عقل سے سرعت حبیب داور کی
کبھی نہ حق و صداقت کا ساتھ چھوڑےگا
ہے جس کے دل پہ حکومت حبیب داور کی
یونہی نہیں مجھے پھولوں سے پیار ہے سرتاج
گلوں میں پاتا ہوں نکہت حبیب داور کی
سرتاج احمد شحنہ مؤ سکندرپور امبیڈکر نگر
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597
13 تبصرے
Subhan Allah
جواب دیںحذف کریںMasha Allah bahut khoob
حذف کریںسبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ
جواب دیںحذف کریںتمام ناظرین کرام کا میں تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریںبہت بہت شکریہ
جواب دیںحذف کریںسبحان اللہ
جواب دیںحذف کریںبہت عمدہ کلام ہے فصاحت و بلاغت کا بہترین امتزاج دیکھنے کو ملا مبارک باد دیتا ہوں
جواب دیںحذف کریںMasha Allah
جواب دیںحذف کریںسبحان اللہ
جواب دیںحذف کریںآپ سبھی حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اللہ آپ سبھی کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
جواب دیںحذف کریںالحمد للہ رب العالمین
جواب دیںحذف کریںسبحان اللہ
جواب دیںحذف کریں