بزم حضور آفتاب ملت میں کہا
گیا مکمل کلام
جان وتن حسینی ہے ہر ادا حسینی ہے
میں ہوں اہل کربل سے دل مرا حسینی ہے
مٹ گئے یزیدی سب نسل اب نہیں باقی
جب کہ آج تک زندہ سلسلہ حسینی ہے
کیوں نہ سامنا کرتے حرملہ کے تیروں کا
جبکہ ننھے اصغر کا حوصلہ حسینی ہے
چشم ابن حیدر کا یوں ہوا اثر ان پر
*لب پہ حضرت حر کے تذکرہ حسینی ہے*
اک طرف ہزاروں ہیں اک طرف بہتر ہیں
خوف کچھ نہیں مجھ کو یہ صدا حسینی ہے
نار میں گیا ازرق ساتھ اپنے بیٹوں کے
حر چلے ارم کی جا یہ عطا حسینی ہے
مسلک رضا پر تو چل اے امجدی ہر دم
کیونکہ راستہ اس کا راستہ حسینی ہے
از
محمد رمضان امجدی مہراجگنج
موبائل نمبر
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597 العلوم و ام سلمہ
بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام |
4 تبصرے
ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام ہے دل باغ باغ ہوگیا 💐🌷⚘⚘🌷💐👌👌👌👌
جواب دیںحذف کریںاللّہ کریم مزید برکتوں سے نوازے
حذف کریںماشاءاللہ بہت ہی عمدہ کلام
جواب دیںحذف کریںاللہ تبارک و تعالی اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل آپ کی کاوش و فکر میں مزید ترقی عطا فرمائے
تمام احباب کی محبتوں کا بے پناہ ممنون و مشکور ہوں اللہ تعالی آپ سب کو شاد و آباد رکھے آمین
حذف کریں