ہم بزم مصطفی کو سجائیں خدا کرے
اس میں رضا کی نعت سنائیں خدا کرے
شہر مدینہ پھر سے بلائیں خدا کرے
روضہ حسیں وہ اپنا دکھائیں خدا کرے
پڑھ کر درود پاک شہ انبیاء پہ ہم
مشکل کو دور اپنی بھگائیں خدا کرے
اس وقت لب پہ ہو مرے نعتِ شہِ امم
جس دم فرشتے قبر میں آئیں خدا کرے
پڑھ کر درود پاک میں سوتا ہوں اس لئے
وہ خواب میں ہی جلوہ دکھائیں خدا کرے
محشر کی جانگداز تپش میں مرے نبی
کوثر کا جام مجھ کو پلائیں خدا کرے
ناموس مصطفی پہ جو کٹ جائے زندگی
اے کاش ایسی زندگی پائیں خدا کرے
ہے آرزو مری یہی میدان حشر میں
نوری کو پل سے پار لگائیں خدا کرے
محمد جیش خان نوری امجدی مہراجگنج
0 تبصرے