کلام تاج القلم حضرت علامہ مولانا محمد انظارالحسن صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ

بزم حضور آفتاب ملت میں کہاگیامکمل کلام

ہمارےدل میں ہے الفت حبیب داور کی
کریں گےہرگھڑی مدحت حبیب داور کی

بڑھےگی حشرمیں عزت حبیب داور کی
دیکھائی جاۓگی عظمت حبیب داور کی

بشرکی شکل میں تشریف لاۓ ہیں لیکن
خداہی جانےحقیقت حبیب داور کی

وہ اپنی خوبئ قسمت پہ کیوں ہوں نازاں
جودیکھ آۓہیں تربت حبیب داور کی

تمام مفلس وناداراور یتیموں کو
گلے لگاناہے عادت حبیب داور کی

کسی نے پائی نہ ایسی تمام عالم میں
ہے جیسی عزت وعظمت حبیب داور کی

شجرحجرہی نہیں مہرومہ کی بات ہی کیا؟
ہے کل جہاں پہ حکومت حبیب داور کی

ہمیں یقین ہے انظار حشر میں ہوگی
سروں پہ چادر رحمت حبیب داور کی

کاوش۔۔۔

محمد انظارالحسن خاں رضوی
بانی و ناظم اعلیٰ الجامعۃ الغوثیہ بلوا سیتامڑھی بہار۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے