بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام
کلام مبصر بے نظیر حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری مبارک حسین اڑیسوی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ
آپ اک دن سیدوں کا آ کے جلوہ دیکھئے
لُطف ،خوبی ،عُمدگی، نَشّـہ انوکھا دیکھئے
مدحِ پیغمبر کاصبح و شام شیشہ دیکھئے
بخت کا طیّارَہ طیبہ لے چلے گا آپ کو
غَم نہ کیجے بَس تَحَمُّل کا اثاثَـہ دیکھئے
آپ اگر کہدیں تو اک مَکّھی نہ آئے لوٹ کر
شمس کا انگشتِ آ قا سے پلٹنا دیکھئـے
گردِ پیزارِ نبی کی جب ہے خوشبو دستیاب
کیا ضرورت ہے " کہ صندل کا بُرادَہ دیکھئے
اک ذرا سا بھی تَصَنُّع " آپ کو آیا نظر؟
سیرتِ سرکار کا ہر ایک پنّا دیکھئـے
بچپنے میں بھی ہے کتنا اپنی اُمَّت کا خیال
ربّ ھَب لی کہنا اک نَو زائیدہ کا دیکھئے
میں نہ کہتا تھا " اسیرِ کربلا سے لیں مَدَد
آپ نے مانا کہاں اب پھر سے صَدمہ دیکھئے
کیا کہا موت آ ئی ہے عشقِ رسول اللہ میں
جائیے تُربت میں پُھولوں کا بِچھونادیکھئے
ڈرئیے مت زورِ وبا سے " جائیے قرآن کا
چوتھا پارہ کھولئے اور حَسبُنَا الله دیکھئے
کیا ہے مفہومِ تَوَکّل "جاننے کا شوق ہے؟
آپ اک دن سیدوں کا آ کے جلوہ دیکھئے
آئے گی روزی کدھر سے ہوگا مشکل جاننا
بول کر ہر دَم " تَوَکّلتُ عَلَی الله دیکھئـے
چشمِ بیناکھولئے سادات کی سوغات میں
اُمّ سلمہ جامعہ کا نوری حلقہ دیکھئــے
آچُکی بازار میں مَنظوم ہو کر کُلّیات
کا ر نامہ میرے گوہر قادری کا دیکھئے
صبرکیجے راہِ حق میں ہیں صعُوبت بے شمار
اُس نبی کی زندگی کا گوشہ گوشہ دیکھئے
میں مدینے جاؤنگا ہو کر ذرا لُکنت زَدَہ
چشمِ نَم سے کہہ رہا ہے ایک ہکلا دیکھئے
کیا کہیں اعجازِ پیغمبر کی بھی تمثیل ہے؟
اُن کی مُٹّھی نے کیا گونگے کو گویا دیکھئے
قَند لینے جائیے مَت نعت کے اشعار میں
اے مبارک شَہد کا پنہاں ہے جلوہ دیکھئے
سگِ مجاھد ملت
(مبارک اڑیسوی)
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597
0 تبصرے