مولانا محمد جیش خان نوری امجدی نجم الشعراء مہراجگنج یوپی

          
میں ہوں منگتا آپ ہیں داتا حسین 
میں ہوں ادنی آپ ہیں اعلی حسین

ہے سبھوں کے لب پہ یہ چرچا حسین 
ہے  گھرانا   آپ   کا  اعلی  حسین

حیدر  کرار   ہیں   بابا   حسین 
آپ کی ہیں والدہ زہرا، حسین

پڑھ رہا تھا نیزے پر قرآن رب
مسکراتا آپ کا چہرہ حسین

کربلا  میں  سر  کٹا  جب آپ کا 
آسماں بھی دیکھ کر رویا حسین

مشکلوں سے دہر میں دوچار ہوں
*کیجئے چشم کرم آقا حسین*

جائے گا خلدِ بریں میں بس وہی 
جس نے دامن آپ کا تھاما حسین 

دوڑ کر قدموں میں آجاتا فرات
گر  اشارہ  آپ  کا ہوتا حسین

گھر کا گھر جس نے لٹایا دین پر
شاہ بطحا کا ہے وہ پیارا حسین 

دور مشکل ہوگئی  پل میں مری 
دل سے جب میں نے پکارا یاحسین 

ہے یہی نوری کے دل کی آرزو
دیکھ لے یہ آپ کا روضہ حسین


محمد جیش خان نوری امجدی مہراجگنج یوپی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے