شاعر اسلام محمد امیر حمزہ نظامی رانچوی

مناجات 

مانگتا ہوں میں یہی تجھ سے دعا اے مالک !
میرے احباب کو ہر غم سے بچا اے مالک !

میرے  ماں  باپ ، بہن بھائی ، میں بیمار ہیں جو
ان کو امراض سے تو دے دے شفا اے مالک !

شاہ بطحا کے وسیلے  سے  جو تجھ سے مانگوں 
تو مجھے دینا طلب سے بھی سوا  اے مالک !

اپنے بندوں کی تو فریاد سنا کرتا ہے
تری مجھ پر ہو سدا لطف و عطا اے مالک !

میں   گنہگار  ہوں  لیکن   ہوں   غلام   احمد
بخش دے میرے سبھی جرم و خطا اے مالک!

تو ہے معبود ، عبادت ہے فقط تیرے لیے
میں سدا کرتا رہوں ذکر ترا اے مالک !

اپنے محبوب کا شیدائی بنا تو مجھ کو
راستہ حق کا جو ہے اس پہ چلا اے مالک !

جو بھی مانگی ہے نظامی نے دعائیں روکر
ان میں حاصل ہو اسے تیری رضا اے مالک !

ازقلم ۔۔ محمد امیر حمزہ نظامی رانچوی حھارکھنڈ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے