تشکر نامہ۔۔شاعر ‏عمدہ ‏خیال ‏مآہر ‏فکر ‏و ‏فن ‏حضرت ‏مولانا ‏شمس ‏الحق علیمی ‏صاحب

السلام علیکم ورحمةاللہ تعالیٰ وبرکاتہ
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم 
اما بعد
فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 

یہ اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا کرم ہے کہ ناچیز شمس الحق علیمی کو
*بزم حضور آفتاب ملت* میں منعقد ہونے والے گولڈن جوبلی مشاعرے میں پنجم پوزیشن حاصل ہوئی ۔
 غوث و رضا کا احسان و کرم فیضان ہے
 بانی بزم حضور آفتاب عالم گوہر قادری واحدی * کی دعا ہے۔ اور
 صدر بزم شیر مغربی چمپارن ہمدرد اہلسنت *حضرت مفتی کلام الدین کلیمی صاحب قبلہ زید شرفہ*
 ناظم بزم فاتح آگرہ ناشر مسئلک اعلیٰحضرت *حضرت مفتی ارشدالرحمٰن صاحب قبلہ زید فضلہ*
 بزم کے چیف ایڈیٹر پیکر خلوص وللٰہیت شاعر اہلسنت *حضرت قاری شاداب متینی صاحب قبلہ دام ظلہ علینا* 
مبصر بے نظیر *حضرت علامہ شہباز حیرت چشتی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی* 
عطائے آل رسول مبصر اعظم *حضرت علامہ ڈاکٹر منصور فریدی ربانی صاحب قبلہ زید مجدہ*  
ناقد بے مثال خطیب باکمال شاعر باجمال *حضرت علامہ مبارک حسین قادری اڑیسوی صاحب قبلہ دامت برکاتھم العالیہ والنورانیہ* 
مبصر بے باک استاذالشعرا *حضرت علامہ عالمگیر عاصم فیضی صاحب قبلہ مدظلہ النورانی*
پیرطریقت سرمد ملت *حضرت علامہ معین رضا سرمد برکاتی ربانی صاحب قبلہ دام ظلہ* و جملہ اراکین ومنتظمین کی اُلفت و محبت، عنایت و عقیدت ہے 
کہ نا چیز کو یہ دن دیکھنا نصیب ہوا
میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ مولا  تمام احباب بالخصوص بزم کے جملہ اراکین و منتظمین ،بانی بزم و مبصرین، کو شاد و آباد رکھے اور جملہ آفات و بلیات سے محفوظ فرمائے، ان کے عمر،رزق،میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے
 آمین ثم آمین یارب العالمین۔
الحمدللہ آج "بزم حضور آفتاب ملت " کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے۔ 
مجھے اس بزم میں شامل ہوئے تقریباً دو ماہ ہوا اس دو ماہ میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں کلام کی اصلاح جس شفقت و محبت سے ہوتی ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، بزم کے جملہ اراکین بہت ہی دلچسپی کے ساتھ اپنا کام انجام دیتے ہیں، آج ہر کوئی مصروف ہے کسی کے پاس وقت نہیں ہے ایسے میں بزم کے بانی 
حضور آفتاب عالم گوہر قادری صاحب اور دیگر احباب کا یہ احسان ہے کہ تمام مصروفیات کو چھوڑ کر ہمارے کلام کو پڑھتے ہیں اور اس پر بہت ہی عمدہ تبصرہ اور تزئین کرتے ہیں یقیناً اس کا صلہ اللہ و رسول کے سوا کوئی نہیں دے سکتا۔
اللہ تعالی کی بارگاہ میں یہی دعا ہے کہ
بزم حضور آفتاب ملت اور اس کے جملہ اراکین کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
اور بزم کو حاسدین کی حسد سے محفوظ فرما کر عروج بخشے 
آمین ثم آمین یارب العالمین
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹🌹🌹

طالب دعا
شمس الحق علیمی 
مہراج گنج یوپی انڈیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے