شہدائے کربلا میدان کربلا میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قریب 7 بیٹے شہید ہوئے چھ پر اکثر مورخین کا اتفاق ہے


*شہدائے کربلا*
میدان کربلا میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قریب 7 بیٹے شہید ہوئے چھ پر اکثر مورخین کا اتفاق ہے

👈🏻 سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے تین بیٹے امام حسین کے ساتھ اور ایک بیٹا امام مسلم کوفہ قبل امام حسین رضی اللہ عنہ شہید ہوئے جبکہ آپ کے دو پوتوں کی شہادت کا بھی ذکر ملتا ہے
👈🏻 سیدنا جعفر طیار بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے دو پوتے (جو سیدنا عبد اللہ بن جعفر از بطن سیدہ زینب بنت علی تھے) میدان کربلا میں شہید ہوئے
👈🏻 سیدنا حسن مجتبی رضی اللہ عنہ کے قریب چار بیٹے میدان کربلا میں شہید ہوئے جبکہ کچھ بیٹے شریک نہ ہو سکے جیسے سیدنا حسن مثنی  شوہر سیدنا فاطمہ صغری بنت حسین رضی اللہ عنہم

👈🏻 سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے دو بیٹے میدان کربلا میں شہید ہوئے
*یہ اکیس حضرات ہوئے*
روافض. سیدنا عقیل رضی اللہ عنہ کی اولادوں کا ذکر اس لیے کم کرتے ہیں کہ آپ رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے جا ملے تھے
سیدنا جفعر طیار رضی اللہ عنہ عظیم صحابی ہیں آپ کا شمار جرنیل صحابہ میں ہوتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا جعفر سے بے پناہ محبت فرماتے تھے یہاں تک کہ فتح خیبر کے وقت آپ مدینہ تشریف لائے تو امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے نہیں معلوم کہ جعفر کے آنے کی زیادہ خوشی ہے یا فتح خیبر کی. آپ کے بارے میں سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے جعفر تم مجھ سے ہو اور میں تم سے
کتب احادیث میں سیدنا عقیل سیدنا جعفر سیدنا مولی علی سیدنا امامین حسنین کریمین اور دیگر شہدائے کربلا کے مرویات موجود ہیں
اللہ عزوجل ان نفوس طیبہ کے صدقے ہماری بخشش فرمائے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے