نبی کی علی کی اماں ہیں حسن
زمانے کے جو پاسباں ہیں حسن
مرےمصطفی کا یہ فرمان ہے
کہ سردار اہل جناں ہیں حسن
حسن کون ہیں یہ سنو لوگو تم
علی فاطمہ کی تو جاں ہیں حسن
عدو مٹ گئے مر گئے ہیں سبھی
مگر میرے تو جاوداں ہیں حسن
انہیں سے ہے دین محمد کی شاں
ہمارے تو وہ مہرباں ہیں حسن
جہاں جانتا ہے فضیلت تری
تو کل کے روح رواں ہیں حسن
نہ حافظ کبھی تو پریشان ہو
ترے سر سدا سائباں ہیں حسن
از: مفتی غلام غوث مدنی
0 تبصرے