مٹی ہے کفر کی ظلمت ،زمیں مہکی زمن مہکا
مرے آقا کی آمد سے مدینے کا چمن مہکا
رسول پاک کی الفت میں جس کی موت آئی ہے
اسی کا خوشبوئے عشق شہ دیں سے کفن مہکا
صحابہ کے عقیدے پر عمل پیرا رضا خاں تھے
اسی باعث انھی سے مسلک اہل سنن مہکا
مہکتے ہیں دوعالم عنبریں کردار سے جس کے
وہی بن کر ، نبی اے آمنہ تیرا للن مہکا
معطر گلشن ہستی میں اس کی زندگانی ہے
کہ جس کا بوئے عشق مصطفیٰ سے حسن ظن مہکا
شہ دیں کی ولادت سے گلوں نے تازگی پائی
وہ جب آئے مہک اٹھی زمیں سارا گگن مہکا
مرے آقا یہ نعت پاک پڑھتا ہے اسی باعث
0 تبصرے