بزم حضورآفتاب ملت میں کہاگیامکمل کلام
کلامِ حضور تاج القلم حضرت علامہ مولانا انظارالحسن خاں رضوی صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ
ہراک لب پر حکایت ہےشہنشاہ کچھوچھہ کی
ولایت باکرامت ہے شہنشاہ کچھوچھہ کی
مصائب دورکرتےہیں ہراک لمحہ غلاموں پر
نوازش اور عنایت ہے شہنشاہ کچھوچھہ کی
وہ اپنےوقت کا شمس وقمربن کرچمک اٹھا
کیاجس نے بھی خدمت ہے شہنشاہ کچھوچھہ کی
دباسکتانہیں کوئی اسےہرگز زمانےمیں
جسےحاصل حمایت ہےشہنشاہ کچھوچھہ کی
شریعت اورطریقت پرعمل پیرا سدارہنا
غلاموں سےنصیحت ہےشہنشاہ کچھوچھہ کی
وہ مرقدسےہی لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں
نرالی بادشاہت ہے شہنشاہ کچھوچھہ کی
بفیضان رضا،تاج الشریعہ،مفتیٔ اعظم
مرےدل میں محبت ہےشہنشاہ کچھوچھہ کی
مقدرکےدھنی انظار وہ ایمان والےہیں
میسر جن کوصحبت ہےشہنشاہ کچھوچھہ کی
کاوش۔۔۔
محمد انظارالحسن خاں رضوی
بلوا،رونی سیدپور،سیتامڑھی۔
چامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں 8009968910.8009059597
0 تبصرے