قضائے عمری کا طریقہ
حصہ اول
الصلوٰۃ والسلام علیک یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
بسم الله الرحمن الرحيم
پہلے تو بہت اچھی طرح غور کرلیں کہ میرے ذمہ کس قدر نمازیں قضاء ہیں اور ایک کاپی پر ان کو الگ الگ لکھ لیں اور عشاء کے ساتھ وتر کو بھی شامل کرلیں، مجموعی اعتبار سے جس قدر واجب الادا نمازیں ہوں ان کو ادا کرنا شروع کریں، مثلاً اس طرح نیت کریں کہ میرے ذمہ قضاء نمازوں میں جو سب سے پہلی نماز فجر ہے اس کو اداء کرتا ہوں جب وہ اداء ہوگئی تو پھر اسی طرح نیت کریں چونکہ پہلے جو نماز فجر ادا کی تھی اب اس کے بعد والی پہلی ہوگئی اسی طرح ہرنماز کو ادا کرتے رہیں اور جتنی اداء کیا کریں ان کو کاپی پر بصراحت لکھ لیا کریں، چھوٹی ہوئی جب کل نمازوں کو پڑھ لیں گے تو ذمہ سے نمازیں ساقط ہوجائیں گی اور امید ہے کہ ان شاء اللہ آخرت میں بھی اللہ پاک کی طرف سے مواخذہ نہ ہوگا، نمازیں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ توبہ استغفار کا بھی خاص اہتمام کرتے رہیں
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم وام سلمہ جونییر ہائی اسکول دریاآباد میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں
8009059597
8881276506
ایک بار ہماری ویب سائٹ ضرور ملاحظہ فرمائیں👇
www.jamiaummesalma.com
0 تبصرے