عورت ‏قعدہ ‏کیسے ‏کرے۔۔۔۔مفتی ‏منظور ‏احمد ‏یار ‏علوی ‏صدر ‏شعبۂ ‏افتا ‏دارالعلوم ‏برکاتیہ ‏گلشن ‏نگر ‏جوگیشوری ‏ممبئی

🌹عورت قعدہ کیسے کرے؟🌹


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
عورتیں جب قعدہ میں بیٹھیں گی تو کیا اسکو پاؤں کی انگلی قبلہ کی جانب رکھنا ہوگا
جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں

سائل حافظ تحسین رضا
__________________________

وعلیکم السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
📝الجواب بعون الملک الوہاب
عورتیں قعدہ میں اپنا دونوں پاوں داہنے طرف نکال کر بیٹھیں گی جیساکہ فتح القدیرمیں مسطور ہے

فإن کانت إمرأة جلست علی إليتهاالأيسری و أخرجت رجليها من الجانب الأيمن لأنه أسترلها. ابن همام،
(📔 فتح القدير، جلداول: 274)

’’اگر عورت نماز ادا کر رہی ہے تو اپنے بائیں سرین پر بیٹھے اور دونوں پاؤں دائیں طرف باہر نکالے کہ اس میں اس کا ستر زیادہ ہے
اور سجدہ اپنادونوبازو بچھا کراورسمٹ کرکرےگی جیساکہ بدائع میں ہے
فأما المرأة فينبغی أن تفترش زراعيهاوتنخفض ولا تنتصب کإنتصاب الرجل و تلزق بطنها بفخذيها لأن ذلک أسترلها.
الکاسانی، بدائع الصنائع،

’’عورت کو چاہیے اپنے بازو بچھا دے اور سکڑجائے اور مردوں کی طرح کھل کرنہ رہے اور اپنا پیٹ اپنے رانوں سے چمٹائے رکھے کہ یہ اس کے لئے زیادہ ستر والی صورت ہے

واللہ تعالی اعلم 
__________________________

✍️کتبہ :-
حضرت علامہ مفتی محمد منظور احمد یار علوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم اہلسنت برکاتیہ گلشن نگر جوگیشوری ممبئی
9869391389

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے