سرورِ دیں کی عطا خواجہ معین الدیں حسن
پیکرِ عشق و وفا خواجہ معین الدیں حسن
پرتوِ مشکل کشا خواجہ معین الدیں حسن
نائب خیر الوریٰ خواجہ معین الدیں حسن
گلشنِ اسلام کی کھیتی ہری ہے ہند میں
آپ کی برکت سے یا خواجہ معین الدیں حسن
آپ کی شانِ ولایت دیکھ کر جے پال نے
کلمۂ طیب پڑھا خواجہ معین الدیں حسن
اک پیالے میں انا ساگر کا پانی آگیا
حکم پاکر آپ کا خواجہ معین الدیں حسن
آپ کے دربار میں دامن کو پھیلائے ہوئے
ہیں کھڑے شاہ و گدا خواجہ معین الدیں حسن
دیجیے صدقہ ہمیں بھی شبر وشبیر کا
از طفیل فاطمہ خواجہ معین الدیں حسن
دین وملت کے نگہباں بن کے آئے ہند میں
نورِ احمد کی ضیا خواجہ معین الدیں حسن
اےمتینی دین و ایماں کی نگہبانی، ترے
کرتے رہتے ہیں سدا خواجہ معین الدیں حسن
_سخن آموز_
احقر شاداب متینی علیمی سدھارتھ نگری مقیم حال واپی گجرات
0 تبصرے