شبِ برأت کی فضیلت
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
کہ جب شعبان کی پندرہویں رات آجائے تو رات کو قیام کرو یعنی نوافل کثرت سے پڑھو اور دن کو روزہ رکھو، بیشک اللہ تعالیٰ اس رات میں دن ڈوبنے کے وقت سے آسمانِ دنیا پر تجلئی رحمت کا نزول فرما کر یہ اعلان فرماتا ہے کہ ہے کوئی بخشش مانگنے والا میں اسے بخش دوں، ہے کوئی رزق کا طلبگار میں اسے رزق عطا کردوں، ہے کوئی مصیبت زدہ میں اسے عافیت عطا کردوں، ( یہ اعلان رات بھر ہوتا ہے) یہاں تک کہ صبح کی سفیدی نمودار ہوجاتی ہے(الترغیب والترہیب ، ج ٣، ص ١١٩ ، ابن ماجہ ص ٩٩)
0 تبصرے