سراپا صبر و رضا کو حسین کہتے ہیں
نشانِ اہل وفا کو حسین کہتے ہیں
نبیﷺ کے ناز و ادا کو حسین کہتے ہیں
خلوص پیار وفا کو حسین کہتے ہیں
رضائے رب کے لئے سب نثار کر ڈالا
میرے خدا کی رضا کو حسین کہتے ہیں
حسین نام ہے مشکل کشا کے بیٹے کا
مرے نبیﷺ کی عطا کو حسین کہتے ہیں
سب ان کے نام سے ہوتے ہیں دور درد و الم
ہر اک الم کی دوا کو حسین کہتے ہیں
نبیﷺ کے نورِ نظر فاطمہ کے لختِ جگر
قرار شیر خدا کو حسین کہتے ہیں
حسین نام ہے رحم و کرم نوازش کا
عنایت اور عطا کو حسین کہتے ہیں
حسین آس یتیموں غریب منگتوں کی
دکھے دلوں کی صدا کو حسین کہتے ہیں
حسین نام محبت کی انتہا کا ہے
کمالِ عشق و وفا کو حسین کہتے ہیں
نبیﷺ کے دین پہ سب کچھ لٹا دیا حسرت
کہ بحرِ جود و سخا کو حسین کہتے ہیں
محمد الیاس رضا حسرت امراؤتی مہاراشٹر
0 تبصرے