بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام
جو میرے دل میں محبت مرےحسین کی ہے
خدا کا فضل عنایت مرے حسین کی ہے
نہ گرنے دینا علم دیں کا سر کٹا دینا
یہ اہل دیں کو نصیحت مرے حسین کی ہے
خدا کی راہ میں یوں تو بہت شہید ہوئے
عظیم سب سے شہادت مرے حسین کی ہے
وہ کوئی اپنا ہو یا غیر میں نے دیکھا ہے
سبھی پہ چشم عنایت مرے حسین کی ہے
فرشتہ دیتا ہے لاکر لباس جنت سے
قسم خدا کی وہ عظمت مرے حسین کی ہے
خدائے پاک نے اونچا کیا مقام ا یسا
کہ کل جہان میں شہرت مرے حسین کی ہے
وہ جسکا لیتے ہیں بوسہ فرشتے اے خالد
حسین نوری وہ تُربت مرے حسین کی ہے
خالد حشمت حشمتی پتھرا بازار سدھارتھ نگر
0 تبصرے