کلام نمبر 84
*ذرا ثواب کی نیت سے اس کو شیئر کریں*
*خلوص،پیار،محبت سے اس کو شیئر کریں*
*عنقریب شائع ہونے والا مجموعہ*
* *انتخاب گوہر* ****
کلام نمبر84
*پڑھ کر مرے اشعار ذرا غور سے دیکھیں*
*ایطائے جلی عیب تنافر تو نہیں ہیں*
پیکر ِصبر و رضا شبیر ہیں
تاجدارِ کربلا شبیر ہیں
ظالم و بد بخت فاسق تھا یزید
خاتم جور و جفا شبیر ہیں
ہرطرف ہے روشنی ہی روشنی
مشعلِ راہ خدا شبیر ہیں
ہوں بیاں کسطرح اوصاف حمید
منبع صدق و صفا شبیر ہیں
اللہ اللہ مرتبہ تو دیکھئے
رہبروں کے رہنما شبیرہیں
لائقِ میراثِ حیدر تھے حسن
جانشینِ مرتضی شبیر ہیں
کہہ رہی ہے یہ زمینِ کربلا
صاحب جود و سخا شبیر ہیں
کیوں نہ ہو کردار انکا بے مثال
آلِ محبوبِ خدا شبیر ہیں
ہے زبان خلق پر گوہر یہی
واقعی مرد خدا شبیر ہیں
آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند
8009059597
آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند
ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر یہ ہے
8009059597
0 تبصرے