کلامِ متینی Kalam e mateeni


کلامِ متینی 



عرس حضور شیخ المشائخ شعیب الاولیاء
 عاشقِ محبوب کبریا گلِ گلزار قادریت شمعِ شبستانِ چشتیت حضور سیدی الشاہ محمد یار علی لقد رضی المولیٰ براؤں شریف بہت بہت مبارک ہو
خراج عقیدت ببارگاہِ حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمۃ براؤں شریف

چارہ گر ہے سب کا ایوانِ شعیب الاولیاء
اس طرح جاری ہے فیضانِ شعیب الاولیاء

نائبینِ مصطفیٰ، اس کے مہکتے پھول ہیں
کتنا اچھا ہے گلستانِ شعیب الاولیاء

راز دارانِ طریقت کے ہے لب پر یہ صدا
جاری و ساری ہے عرفانِ شعیب الاولیاء

سنتِ سرکار کی خوشبو سے ہے آراستہ
مہکے ہردم کیوں نہ گلدانِ شعیب الاولیاء

جو رہے پابند تحریمہ کے اڑتالیس برس
خوب ہے مضبوط ایمانِ شعیب الاولیاء

نورِ ایماں سے منور دل ہے اس انسان کا
جس نے اپنایا ہے فرمانِ شعیب الاولیاء

مرکز حکمت بنا ہے آج بھی فیض الرسول
کیونکہ اس کو ملتی ہے دانِ شعیب الاولیاء

مظہرِ یارِ علی کا تذکرہ ہوتا ہے جب
جھوم جاتے ہیں اسیرانِ شعیب الاولیاء

بڑھ گیا میرا متینی دہر میں عزو وقار
ہوگیا جب سے ثناخوانِ شعیب الاولیاء

نتیجۂ فکر
شاداب متینی علیمی سدھارتھ نگری
مقیم حال واپی گجرات

جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597



ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. خراجِ عقیدت ببارگاہِ حضور پیر عبد المتین المعروف متین الاولیاء علیہ الرحمۃ والرضوان
    بوقع ١٦/ واں عرسِ حضور متین الاولیا علیہ الرحمہ
    ٢٦/ محرم الحرام ١٤٤٤ھ ٢٥/ اگست ٢٠٢٢ء
    """"""'""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""
    http://www.jamiaummesalma.com/2022/08/kalam-e-mateeni_25.html
    عاشقِ محبوب داور ہیں متین الاولیا
    معرفت کے لعل وگوہر ہیں متین الاولیا

    علم وحلم وفن کے پیکر ہیں متین الاولیا
    نورِ عرفاں سے منور ہیں متین الاولیا

    چرخِ شہرت پر نہ کیوں بن کر وہ چمکیں ماہتاب
    جان رحمت کے گداگر ہیں متین الاولیا

    اس لیے ڈھل مؤ میں رہتی میکشوں کی بھیڑ ہے
    جلوہ افگن اس جگہ پر ہیں متین الاولیا

    زہد و تقویٰ اور طہارت میں نہیں جن کی نظیر
    ایسے اک مردِ قلندر ہیں متین الاولیا

    مرجعِ خَلقِ خدا ہے آستانہ آپ کا
    غوث اور خواجہ کے مظہر ہیں متین الاولیا

    واقعی وہ قلب ہے گہوارۂ عشق ووفا
    ہاں مکیں جس دل کے اندر ہیں متین الاولیا

    مل رہی ہے جن کے روضے سے مریضوں کو شفا
    وہ ولی اللہ اکبر ہیں متین الاولیا

    چھوڑ کر میں ان کا در کس واسطے در در پھروں
    جب مرے ہادی و رہبر ہیں متین الاولیا

    خود متینی اور متینی کے سبھی اہل وعیال
    آپ پر دل سے نچھاور ہیں متین الاولیا

    اسیرِحضور متین الاولیاء
    شاداب متینی علیمی سدھارتھ نگری مقیم حال واپی گجرات

    جواب دیںحذف کریں
Emoji
(y)
:)
:(
hihi
:-)
:D
=D
:-d
;(
;-(
@-)
:P
:o
:>)
(o)
:p
(p)
:-s
(m)
8-)
:-t
:-b
b-(
:-#
=p~
x-)
(k)