کلامِ عبد العزیز وارثی بہرائچ شریف


بزمِ حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل
 کلام 
 صاحب کلام حضرت علامہ مولانا عبد العزیز وارثی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی بہرائچ شریف 



ذکر ہر ایک جا اعلیٰ حضرت کا ہے
رتبہ کتنا بڑا اعلیٰ حضرت کا ہے 

عاشق غوث اعظم یہ کہنے لگے
قادری سلسلہ اعلیٰ حضرت کا ہے

عشق سرکار نے کی وہ شہرت عطا
*ہرطرف تزکرہ اعلیٰ حضرت کا ہے*

جام ملتا ہے عشقِ نبی کا جہاں 
ہاں وہی میکدہ اعلیٰ حضرت کا ہے

سارے حضرات کہتے ہیں یہ یک زباں 
واہ کیا مرتبہ اعلیٰ حضرت کا ہے

نام سن کر لرزتے ہیں نجدی سبھی
کس قدر دبدبہ اعلیٰ حضرت کا ہے

ان کے دشمن سے رہنا ہمیشہ جدا
سن لو یہ فیصلہ اعلیٰ حضرت کا ہے

نجدیوں کی مذمت کرے گا وہی
جو بشر باوفا اعلی حضرت کا ہے

وارثیؔ جس پہ اصحابِ آقا چلے
بس وہی راستہ اعلیٰ حضرت کا ہے


عبدالعزیز وارثی بہرائچ شریف


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے