صدر بزم ھٰذا شیر مغربی چمپارن جامع معقولات ومنقولات حضرت علامہ مفتی کلام الدین کلیمی صاحب قبلہ دام ظلہ علینا سے بندہء عاجز دست بستہ التماس کرتا ہے کہ آپ اپنا دلکشا کلام ارسال بزم کریں اور ہمیں استفادہ کا موقع بخشیں

صدر بزم ھٰذا شیر مغربی چمپارن جامع معقولات ومنقولات حضرت علامہ مفتی کلام الدین کلیمی صاحب قبلہ دام ظلہ علینا 

سے بندہء عاجز دست بستہ التماس کرتا ہے کہ آپ اپنا دلکشا کلام ارسال بزم کریں اور ہمیں استفادہ کا موقع بخشیں۔۔۔۔۔

عالمی شہرت یافتہ آن لائن طرحی نعتیہ مشاعرہ مجموعہ 
بزم حضور آفتاب ملت دریا آباد بارہ بنکی کے زیر اہتمام بارہویں شریف کے پر بہار موقع پر ہونے والا مشاعرہ میں کہا گیا مکمل کلام 

(مدیح سیدالھادی فی صنعت ذوالقوافی)

جس گھڑی پیدا ہوئے شمس الضحٰی بدرالدجی
ہر طرف گونجی صدا صل علٰی صل علٰی

جن و انسان و ملائک پڑھ رہے ہیں سب کے سب
الصلوۃ والسلام ائے مصطفٰی ائے مجتبٰی

مرحبا صد مرحبا ختم الرسل مولائے کل
مرحبا ائے تاجدار انبیاء نور خدا

شام غربت ہے ، غم دنیا ہے ، اور تنہائی ہے
بہر خلاق جہاں شاہ دنی ارحم لنا

مل گئی دم توڑتی دنیا کو پھر سے زندگی
آگئے دنیا میں جب کھف الورٰی نورالھدی

گھر حلیمہ کا بنا عظمت نشاں رشک جناں
ان کے گھر جب آئے شاہ دوسرا خیرالوری

ان کی آمد ہے کلیمی اس لیے، کونین کا
کہہ رہا ہے ذرہ ذرہ مصطفٰی یا مصطفٰی

محمد کلام الدین کلیمی 

جامعہ بنات اہل سنت سینوریا سکٹا مغربی چمپارن بہار 
9199381501

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے