نبیرہء سرکار محبیٰ فاتح آگرہ فدائے مفتیءاعظم عالم اسلام جاں نثار حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی الشاہ ارشدالرحمٰن صاحب قبلہ زیدہ شرفہ سے بندہء عاجز دست بستہ اپیل کرتا ہے کہ اپنا کلام نایاب ارسال بزم کریں اور ہمیں استفادہ کا حسین لمحہ فراہم کریں۔

نبیرہء سرکار محبیٰ فاتح آگرہ 
فدائے مفتیءاعظم عالم اسلام 
جاں نثار حضور تاج الشریعہ 
حضرت مفتی الشاہ ارشدالرحمٰن صاحب قبلہ زیدہ شرفہ 

سے بندہء عاجز دست بستہ اپیل کرتا ہے کہ اپنا کلام نایاب ارسال بزم کریں اور ہمیں استفادہ کا حسین لمحہ فراہم کریں۔۔۔۔۔

برائے
بحری مقابلہ *بزم آفتاب ملت* دریاآباد  

منہ چھپائے تیرگی ہے آمد سرکار سے
روشنی ہی روشنی ہے آمد سرکار سے

دشمنان مصطفٰی پر غم کا ٹوٹا ہے پہاڑ
ان کے دل میں بے کلی ہے آمد سرکار سے

باغ دل کی ہر کلی پر تازگی کی ہے بہار
کچھ ہوا ایسی چلی ہے آمد سرکار سے

عاشقان مصطفٰی پر کیف طاری ہوگیا
اور دلوں میں تازگی ہے آمد سرکار سے

ہو مبارک تم کو بیواؤ یتیمو بچیو
زندگی اب شبنمی ہے آمد سرکار سے

ہےحقیقت اےحلیمہ آج تیری جھونپڑی 
رشک جنت بن گئی ہے آمد سرکار سے

بر لبِ عاشق سے جاری ہے صدائے مرحبا
نعمتِ رب مل رہی ہے آمد سرکار سے

قلب مضطر کو سکوں حاصل ہوا آئی بہار
تیرگی غم کی چھٹی ہے آمد سرکار سے

عاشقان مصطفٰی کہتے ہیں ارشد جھوم کر
اب دوبالا ہر خوشی ہے آمد سرکار سے

گدائے مفتئ اعظم 
و
سرکار محِبّیٰ

محمد ارشد الرحمٰن قادری پوکھریرہ شریف 

دارالعلوم حنفیہ غوثیہ 
شاہی مسجد آ گرہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے