بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل
کلام
انعامی مقابلہ
صاحب کلام شاعر باوقار حشمتی تلوار
حضرت خالد حشمتی صاحب قبلہ دام ظلہ
سے التماس ہے کہ آپ اپنا بہترین کلام ارسال بزم کریں اور استفادہ کا موقع دیں
جان سے ہم کو ہے پیاری عید میلاد النبی
خوشیاں لیکے آئی ساری عید میلاد النبی
چاند تارے حور غلما ں صدقہ لینےکے لیے
آئے ہیں بنکر بھکاری عید میلاد النبی
جس کے دل میں ہے محبت سرور کونین کی
ہے اسی پہ فیض جاری عید میلاد النبی
سرور کونین کی آمد کے صدقے جاگ اٹھیں
قسمتیں اُمت کی ساری عید میلاد النبی
ہے معطر اور منور فضل رب سے کل جہاں
لائی ہے باد بہاری عید میلاد النبی
چاند نکلا جیسے ہی آنکھوں سے اپنی دیکھ کر
ہے عدو میں خوف طاری عید میلاد النبی
جب ہوئے پیدا شہ دیں اس گھڑی.ابلیس کے
چل گئی دل پر کٹاری عید میلاد النبی
کیوں نہ ہوں قربان تُجھ پر جن و انسان و ملک
تو تو ہے محبوب باری عید میلاد النبی
خالد حشمت عاشقان مصطفیٰ کے واسطے
ہے یقینا عید بھاری عید میلاد النبی
کلام خالد حشمت حشمتی سدھارتھ نگری
جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر
8009968910.8009059597
شاعر باوقار حشمتی تلوار حضرت خالد حشمتی صاحب قبلہ دام ظلہ سے التماس ہے کہ آپ اپنا بہترین کلام ارسال بزم کریں اور استفادہ کا موقع دیں |
0 تبصرے