شاعر دلنواز مہتاب شعروسخن حضرت مہتاب ناروی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی سے بندہء عاجز کی گذارش ہے کہ آپ اپنا شاندار کلام ارسال بزم کریں اور استفادہ کا موقع بخشیں۔۔۔۔۔

شاعر دلنواز مہتاب شعروسخن 
حضرت مہتاب ناروی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی سے 

بندہء عاجز کی گذارش ہے کہ آپ اپنا شاندار کلام ارسال بزم کریں اور استفادہ کا موقع بخشیں۔۔۔۔۔

بزم حضور آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام

افاعیل۔۔۔۔۔۔۔۔
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن/فاعلات

ہر طرف پھیلا اجالا مصطفی جب آ گۓ
مٹ گیا دنیا سے تیرہ مصطفی جب آ گۓ

مرحبا صد مرحبا اے آمنہ صد مرحبا
ہر طرف یہ شور اٹھا مصطفی جب آ گۓ

بدلیاں ظلم و ستم کی چھٹ گٸیں اک آن میں
لطف کا یوں ابر برسا مصطفی جب آ گۓ

یہ قدوم ناز کا فیضان ہے جو دشت بھی
گلستاں کے مثل مہکا مصطفی جب آ گیا

حسروتوں سے تاج والے تیرا گھر تکنے لگے
تیرے مسکن میں حلیمہ! مصطفی جب آ گۓ

بیٹیوں کو دفن کر دیتے تھے زندہ قبر میں
جینے کا حق سب نے پایا مصطفی جب آ گۓ

کیوں نہ ہو فضل خدا سے اس کی مٹی میں شفا
ہو گیا یثرب مدینہ مصطفی جب آ گۓ

تھا ہر اک عاصی پریشاں اپنی بخشش کے لۓ
کھل اٹھا ان سب کا چہرہ مصطفی جب آ گۓ

زندگی جینے کا تھا مہتاب! کب ہم کو شعور
مِل گیا لیکن سلیقہ مصطفی جب آ گۓ

محمد مہتاب ناروی، کوشامبی،یو.پی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے