مدنی دواخانہ دریاآباد کے طبی مشورے حصہ دوم سے حصہ سات تک مکمّل ملاحظہ فرمائیں
===
==
=
طبی مشورے
دوسرا
حصہ
2
مبارک یہ مدنی دواخانہ ہے
مئے تندرستی کا میخانہ ہے
شفایابیوں کا یہاں زور ہے
جدھر دیکھئے بس یہی شور ہے
عجب اہتمام مسیحائی ہے
یہاں جیسے خلقت امنڈ آئی ہے
بڑی شان سے بزم حکمت سجی
ہیں مسند نشیں اس میں حکما کئی
یہ شہرہ جوسب نیک نامی کا ہے
ثمر قطب دیں کی غلامی کاہے
دوا ہرمرض کی ملے گی یہاں
جو بیٹھو حزیں تو اٹھو شادماں
ہو پتے میں پتھری که گردے میں ہو
تو ہرگز نہ تم اس کی پروا کرو
گراں گوشی و ضعف بینائی ہو
ہو خناق یا جوڑوں میں بائی ہو
ہو معدے میں خشکی کہ آنتیں خراب
اگر قبض سے زندگی ہو عذاب
رتوندھی ہو یا ورم تلی میں ہو
قدیمی ہو نزلہ اگر دوستو
شفایاب ہوگا بفضل خدا
جو مدنی دواخانے میں آئے گا
مرض باطنی ہو کہ ہو ظاہری
مٹا دیتا ہے نسخئہ قادری
جو لینا کوئی مشورہ ہے جناب
تو دیں گے تمہیں حضرت ماہتاب
رواں ہے یہاں فیض ان کا ہی یار
مدینے کے گلشن کی ہیں جو بہار
اگر درد دل ہو کہ ہو اختلاج
ہمارے یہاں ہوگاسب کا علاج
خدا سے ہے گوہر کی بس یہ دعا
مریضوں کو مل جائے فورا شفا
🌹🌹🌹🌹🌹🌹
آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم وام سلمہ جونیرہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات
🌹🌹🌹🌹🌹
ہمارے مدارس کے موبائل نمبرات
8009968910.8009059597
مدنی دواخانہ دریاآباد
طبی مشورے
تیسرا
حصہ
3
بتاتاہوں حکمت کی باتیں کچھ آج
کریں آپ کس طرح اپنا علاج
یقینا مرض سے رہے گا وہ باز
سدا وقت پر جو پڑھے گا نماز
اگرعمر بھر رہنا ہے تندرست
رہیں شاہ دیں کی اطاعت میں چست
رہے صاف تو اور تراگھر دوار
تو آنے نہ پائے مرض بار بار
ہمیشہ تو پرہیز سے کر علاج
کی یہ ہے دواؤں سے بہتر علاج
نہ آئے گادانتوں پہ اس کے زوال
جو کھا کر کے کھانا کرے گا خلال
تجھے ہوگیا ہو جو نزلہ بخار
توپھر سرد پانی سے اسکواتار
دماغ اور دل میں ہو قوت مزید
عزیزو جو کھایا کرو تم ثرید
اگر مبتلا درد سر میں رہو
تو تم لیپ مہندی کا اس پر کرو
جو ہو جائے خارش کبھی خشک و تر
کرو لیپ برگ حنا پیس کر
تجھے داد و قوبا ہوا. ہو جہاں
لگا برگ تلسی پسا کر وہاں
جسے پیٹ کے کرم کرنا ہے دور
وہ کھایا کرے صبح اٹھ کر کھجور
جو سینے میں یا حلق میں درد ہو
تو قرآن کی تم تلاوت کرو
پریشان ہے جو بواسیر سے
ملے گی شفا اس کو انجیرسے
جو معدے سےالسر کو کرنا ہےدور
توم تم شہد ہر روز کھاؤ ضرور
پئیں گے جو سگریٹ بیڑی شراب
تو ہو جائے گی تندرستی خراب
دعا ہے یہ گوہر کی صبح و مسا
شفا دے مریضوں کو میرا خدا
🌹🌹🌹🌹🌹🌹
آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم وام سلمہ جونیرہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات
+971556765441
ہمارے مدارس کے موبائل نمبرات 👇
8009968910.8009059597
مدنی دواخانہ دریاآباد
طبی مشورے
4
حصه
چہارم
اگر چاہو تم عیش و آرام پانا
ہماری نصیحت نہ ہرگز بھلانا
اٹھو صبح کو تم سویرے سویرے
تمھیں تاکہ کوئی نحوست نہ گھیرے
کبھی صبح اٹھنا نه تم بھول جانا
کہ یہ وقت ہے کچھ بہت ہی سہانا
شگفتہ دماغ اور دل یوں رہیگا
ہوا تازہ کھانے کو باغوں میں جانا
شب و روز ورزش بھی تم کرتے جانا
کہ ہوتا ہے خوب بضم اس طرح کھانا
غنیمت ہے وقت سحر کا نہانا
ہو عاقل تو ناخن کو تم مت بڑھانا
بدن چست و چالاک جن کو ہے رکھنا
نہ ہونے دیں دانت اور مسوڑھوں کو گندا
بگڑ جائے گا ایسے معدہ تمہارا
زیادہ کبھی بھوک سے تم نہ کھانا
غذاپر تکلف نہ کھاوء زیادہ
کے صحت فزا ہوتا ہے سادہ کھانا
رہے صاف پوشاک اگر چہ ہو سادہ
کہ سمجھیں تمہیں سب فہیم اور دانا
تجھے گھیر لیں جب غم و ہم زیاده
درودیں پڑھا کر تو ہردم زیاده
کرین طب آقا سے جو بھی مداوا
توانا رہیں گے یہ ہے میرا زمہ
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
شہ دیں کی باتیں اگر تو نے مانی
رہے گی سدا تیری قائم جوانی
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
تن و مند رہنے کا جب ہے ارادہ
چلا کیجئے روز پیدل زیادہ
اگر جسم کو ہے مرض سے بچانا
شکم سیر ہوکر کبھی تم نہ کھانا
*جاری ہے*
👆
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم وام سلمہ جونیرہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات
+971556765441
🌹🌹🌹🌹🌹🌹
ہمارے مدارس کے موبائل نمبرات 👇
8009968910.8009059597
*مدنی دواخانہ دریاآباد*
*طبی مشورے*
*حصہ پنجم*
5
قوی جسم کے اپنے اعصاب رکھو
بدن کو ہمیشہ شفایاب رکھو
تم امراض سے خودکو یوں پاک رکھو
کہ تم سو کے مسواک دانتوں پہ کرلو
اگر بند ہو رات کو نیند آنا
تو پھر سرد پانی سے ہردن نہانا
اگر تو سمجھتا ہے خود کو توانا
تو کوئی دوا بھول کر بھی نہ کھانا
ہے رہنا اگر تم کو دائم توانا
تو پھر رات کا ترک مت کرنا کھانا
مداوا کیا کر تو دائم غذا سے
کہ صحت ہےدراصل قائم غذاسے
اگر قبض رہتا ہے ہر روز تیرے
توپانی پیاکر سویرے سویرے
بہت درد سرجو کسی کو ستانے
تو پھر تیل زیتون کاوہ لگائے
جوانی اگر تم کو رکھنا ہے قائم
تو کھاتے رہو روز گڑ تھوڑا دائم
جو بنتا ہو کم خون تو آم کھاؤ
ہو لکنت اگر مغز بادام کھاؤ
ہوپتے میں پتھری تو سیب اور بہی کھا
مگر چکنی چیزیں نہ ہرگز کبھی کھا
چو بو جسم لاغر تو دودھ اور گھی لو
موٹا پا جو ہو صبح کو شہد پي لو
اگر تجھ کو آتی ہے کھانسی ہمیشہ
تو کھا پان میں لونگ الا ئچی ہمیشہ
بدن میں ہو کم خون تو یوں بڑھاوء
عزیزو اڑد آم انگور کھاؤ
جسے ہو بواسیر خونی که بادی
غذا کھائے ایسی جو ہو بضم جلدی
بہت تیز ہو جائے نسیان جس کو
تو پھر شهد و بادام کھانے کو دیدو
سروں میں رہا کرتی ہے جن کے خشکی
ملیں آملہ ریٹھا ملتانی مٹی
تجھے ہو گیا ہو اگر ضعف دل کا
على الصبح تو پانچ گڑہل کے گل کھا
پڑہے جس کسی کے بھی ہوں منہ میں چھالے
گری کھائے یا اس کا روغن لگالے
کسی کی جوآنتوں میں پڑ جائیں سدے
تودلیا ہے اور چائے کے ساتھ رس دے
جورس اوردلیا سے تسکیں نہ پائے
تو آڑو کے پتے وہ چھ سات کھائے
*🌹جاری ہے🌹*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹
آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات
+971556765441
ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کےلئے ان نمبرات پر رابطہ کریں👇 🌹
8009968910.8009059597
مدنی دواخانہ دریاآاباد
== ==کے طبی====
=== مشورے ===
===حصہ===
= چھ=
=
اگر دردرہتا ہے دانتوں میں اکثر
تو ملئے نمک آب ادرک ملا کر
اگر زنجبل کا مل نہ پائے پانی
نمک سے ہی ہوجائے گی کامرانی
نمک سے اگر تم نہ تسکین پاو
تو پھر لونگ کا تیل فورا لگاو
جو ہے کان میں درد رہتا برابر
ہو سردی سے یارو کہ گرمی سے اکثر
دھتورے کے پتے کا پانی نکالو
کرو گرم ہلکا سادو قطرے ڈالو
کبھی جب زکام اور نزلہ ستائے
کسی بھی طرح سے نہ آرام آئے
لسوڑھے کے اک تولہ پتے ابالو
پیو اس میں تھوڑا نمک بھی ملالو
لسوڑھا نہ ہو برگ امرود لے لو
نمک پانی میں جوش دیکر کے پی لو
ہو سردی اگر سینے پر حملہ آور
ملو بارہ سنگھا کا تم سینگھ گھس کر
جو ہونے لگے درد معدے میں تیرے
تو کالا نمک گرم پانی سے لے لے
*صحت و غذا*
مدنی دواخانہ دریاآباد
طبی مشورے
حصہ 7
برتے نہ وہ طریقے جو تھے قرین صحت
کھائی نہ وہ غذائیں جو تھیں معين تحت
لطف حیات کھویا لطف زیاں کی خاطر
صحت کی اپنی غارت کام و دہاں کی خاطر
کھانے میں صرف بیحد نازک خیالیاں کیں
بے احتیاطیاں کیں بے اعتدالیاں کیں
خوراک وہ نہ چھانٹی جو پوری کام آتی
جزو بدن جو بنتی جو خون کو بڑھاتی
بالکل اصول صحت ملحوظ ہی نہ رکھے
دفع ضرر کے حربے محفوظ ہی نہ رکھے
اوقات زندگی کی ترتیب کو ہی چھوڑا
حسن مباشرت کی تہذیب کو بھی چھوڑا
کوشش سے جی چرایا محنت سے جی چرایا
ہر ہر طرح سے حفظ صحت سے جی چرایا
خود جسم کے کئے یوں سارے نظام برہم
کر ڈالے زندگی کے پہلو تمام برہم
ہیں یہ برے نتائج یکسر غلط غذا کے
جن کو بھگت رہے ہیں بندے بہت خدا کے
اکل و شرب کے جتنے مقصد ہیں آدمی کے
کر لیں خسارے پورے وہ جسم کی کمی کے
ہر وقت خون صالح دوڑے بدن کے اندر
آئے بہار تازہ پیہم چمن کے اندر
اب بھی اگر سنبھلنا ایسے مریض چاہیں
کرتے رہیں نہ نالے بھرتے رہیں نہ آہیں
صحت وری کا پکا دل میں ارادہ کر لیں
طرز معاشرت کو بالکل ہی سادہ کرلیں
کھائیں غذائیں وہ ہوں جو حامل حیاتین
اور ہوں مناسب اجزا بھی شامل حیاتین
پھر دیکھیں کتنی جلدی وہ تندرست ہو نگے
ہنگامہ زار دنیا میں چاق و چست ہونگے
پیتے رہیں دوا بھی کرتے رہیں دعا بھی
دل میں یقیں ہےگوہر دے گا خدا شفا بھی
🌹🌹🌹🌹🌹🌹
آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم وام سلمہ جونیرہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات
+971556765441
🌹🌹🌹🌹🌹
ہمارے مدارس کا موبائل نمبر👇
8009059597
*صحت و غذا*
مدنی دواخانہ دریاآباد
طبی مشورے
حصہ 7
*صحت و غذا* مدنی دواخانہ دریاآباد طبی مشورے حصہ 7 |
0 تبصرے