کلام پیر طریقت رہبر شریعت سید آفتاب عالم گوہر قادری واحدی دامت برکاتہم



چمن کے سارے گل تر درود  پڑھتے ہیں
جہاں میں جتنے ہیں پتھر درود پڑھتے ہیں

نبی و آل نبی پر نبی کے دیوانے
قسم خدا کی مچل کر درود پڑھتے ہیں
صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

اذان دینے سے پہلے جہاں میں سنی لوگ
خدا کے پیارے نبی پر درود پڑھتے ہیں
عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

درود سب کے مقدر میں ہے کہاں نجدی
نبی کے صرف گداگر درود پڑھتے ہیں
صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

رضا و غوث کے عاشق ہرایک محفل میں
بڑے ادب سے برابر درود پڑھتے ہیں

یہ چند روز نہیں ہم تو ایک مدت سے
شبانہ روز نبی پر درود پڑھتے ہیں
صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

نبی کے عاشق صادق ہیں جو کھڑے ہوکر
مچل کے جھوم کے اکثر درود پڑھتے ہیں
صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

قبول کاش ہمارے حضور فرمالیں
یہ دل میں آس لگاکر درود پڑھتے ہیں
صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم


وہ شادماں ہوں کبھی گو کہ مبتلائے غم
گدائے شافع محشر درود پڑھتے
صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

وہ چاہے جتنے بڑے وقت کے سکندر ہوں
گدا حضور کے بنکر درود پڑھتے ہیں
صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

بڑے ادب سے جھکا کر سروں کو محفل میں
مرے رسول کے نوکر درود پڑھتے ہیں
صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

بصد خلوص ہمارے نبی کے دیوانے
جہاں پہ دیکھو وہاں پر درود پڑھتے ہیں
صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

یہی عقیدہ ہے سب سنیوں کا اے لوگو
وہ چاہے خشک ہوں یا تر درود پڑھتے ہیں

ہر اک عمل کے مسلمان اول و آخر
بہت ہی پیار سے گوہر درود پڑھتے ہیں


آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہائی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند
 8009968910.8009059597 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے