کلامِ غلام رسول احمد ضیا سیتا مڑھی

بزم آفتاب ملت میں کہا گیا مکمل کلام
شہنشاہِ مدینہ کا جو نوری آستانہ ہے
قسم اللہ کی وہ خانۂ کعبہ کا قبلہ ہے

"جسے اہلِ وفا حسنِ عمل کا نام دیتے ہیں"
امام الانبیا کے جاں نثاروں میں وہ جذبہ ہے

لعابِ پاک کی برکت سے ہی جابر کی دعوت میں
سبھی اصحاب کے ہاتھوں میں برکت کا نِوالہ ہے

میں ایسے شخص سے ملنا گوارا ہی نہیں کرتا
نبی کے دشمنوں سے جس کسی کا دوستانہ ہے

زمیں پر ان کے جسمِ پاک کا  سایہ نہیں ،لیکن
دوعالم پر شہِ کونین کی رحمت کا سایہ ہے

خدائے پاک اس بندے سے ہوتا ہے بہت راضی
ثنائے سرورِ دیں جس کسی کا بھی وظیفہ ہے

ادب ملحوظ خاطر نعت کا احمد ضیا رکھیے
اچھلّنے کودنے والا طریقہ جاہلانہ ہے


نتیجۂ فکر 
غلام رسول احمد ضیا
سیتامڑھی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے