بزمِ حضور آفتابِ ملت میں کہا گیا مکمل کلام
یہ ہر ایمان والے کا ہمیشہ سے عقیدہ ہے
مزارِ مصطفیٰ ﷺ عرشِ معلیٰ سے بھی اعلیٰ ہے
اسی سے پھیلی ہے چاروں طرف ایمان کی رونق
جنابِ آمنہ بی بی کے گھر جو چاند نکلا ہے
حقیقت ہے یہی ذرہ برابر شک نہیں اس میں
مرے سرکارﷺ کا مسکن مدینہ سب سے اچھا ہے
حقارت سے نہ دیکھو تم پڑھو پھر احسنِ تقویم
کسی کا رنگ گورا ہے کسی کا رنگ کالا ہے
بس،اک چشمِ عنایت میری بھی جانب اٹھا دیجے
"شہا رخت سفر پھر حاجیوں نے باندھ رکھا ہے"
فرشتو چھیڑتے ہو کیوں ؟ غلامِ قادری ہوں میں
مرے ہاتھوں میں دامن دیکھ لو غوث الورٰی کا ہے
سبھی تسلیم کرتے ہیں وہ اپنے ہوں کی بیگانے
جہانِ علم و تقویٰ میں رضا کا بول بالا ہے
خطیبی کو ملے حسان کا صدقہ قیامت میں
نبی کے عشق میں ڈھل کر نبی کی نعت لکھتا ہے
خطیبی اس پہ واجب ہے شفاعت پیارے آقا کی
کہ جس نے جیتے جی روضہ مرے آقا کا دیکھا ہے
✍️ از قلم
سرفراز احمد تحسینی خطیبی کشن گنج بہار
0 تبصرے