اسی سے پوچھئے کتنا مزہ اجمیر میں آیا

اسی سے پوچھئے کتنا مزہ اجمیر میں آیا 
منقبت در شان خواجہ 
غریب نواز 
اسی سے پوچھئے کتنا مزہ اجمیر میں آیا
وطن جو چھوڑ کر اپنا چلا اجمیر میں آیا

بھلائی کے لیے میری دیار پاک سے  اپنے
مرا حامی مرا حاجت روا اجمیر میں آیا

معین الدین چشتی اللہ اللہ ساتھ میں اپنے
مدینے کی لئے آب و ہوا اجمیر میں آیا

غریبوں بے نواؤں بیکسوں مجبوروں کابن کر
قسم اللہ کی وہ آسرا اجمیر میں آیا

وہ اس نے پا لیا خواجہ معیں کے آستانے سے
جو دل میں لے کے اپنے مدعا اجمیر میں آیا

بھنورسےپارکردےگاجوکشتی جانےکتنوں کی
وہی سنجر سے چل کے ناخدا اجمیر میں آیا

دیارِ ہند میں اسلام پھیلانے کو اے گوہر
نبی کے اذن سے خواجہ مرا اجمیر میں آیا

آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات

+971582276829
ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کےلئے ان نمبرات پر رابطہ کریں
8009968910.8009059597 

https://chat.whatsapp.com/FlYUSy6GVTCA0qmYrgbw0l

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے