کلام نمبر 203
توجہ تری ناخدا ہوگئ
توکشتی بھنورسےرہاہوگئ
صلی تعالی علیہ والہ وسلم
🌿🌿🌿🌿🌿
خزانہ دوعالم کاوہ پاگیا
تری یادجسکوعطاءہوگئ
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
🌿🌿🌿🌿🌿
جنھیں مل گئ ہے غلامی تری
فدا ان پہ خلق خدا ہوگئ
عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
🧡🧡🧡🧡🧡
جو فیضان دیکھے توخلق خدا
گداےء در مصطفے ہوگئ
عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم
❤❤❤❤❤
تمھارے کرم کاسہاراہے اب
گنہ کی مرے انتہا ہوگئ
صلی اللہ علیہ وسلم
❤❤❤❤❤
ہوئی آپ کی جب نگاہ کرم
جہنم سے امت رہا ہوگئ
صلی اللہ علیہ وسلم
💚💚💓💓💓
قیام اونٹنی نے کیا جس جگہ
زمیں تھی وہ کیااور کیا ہوگئ ۔
❣❣❣❣❣
ہوےء جلوہ افروز جب مصطفے
ضیابار شمع حرا ہوگئ
صلی اللہ علیہ وسلم
❤❤❤❤❤
جہاں پرقدم آپ کے پڑگئے
وہ بستی بھی جنت نما ہوگئ
صلی اللہ علیہ وسلم
💚💚💚💓💓
تری یاد بھی اے شہ دوسرا
دواےء دل غمزدہ ہوگئ
صلی اللہ علیہ وسلم
🖤🖤🖤🖤🖤
عرب کا ہوا چاند جب جلوہ گر
جہاں میں ضیاء ہی ضیاء ہوگئ
صلی اللہ علیہ وسلم
💜💜💜💜💜
سلیقے سے جوچیز کی ہے طلب
وہ شے مجھکو گویر عطاء ہوگئ
💙💙💙💙💙
آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیرہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات
+918881276506
💛💛💛💛💛
ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں
8009968910.8009059597
0 تبصرے