وہ خود کو جنت الفردوس کا حقدار کرتے ہیں
وہ خود کو جنت الفردوس کا حقدار کرتے ہیں
جو اپنی زیست میں اک بار بھی ایثار کرتے ہیں
تمھارے نام کا جس وقت ہم دیدار کرتے ہیں
اسی پر ٹوٹ پڑتے ہیں اسی سے پیار کرتے ہیں
ادا حج ایک دن میں وہ ہزاروں بار کرتے ہیں
جوبچے پیار سے ماں ماپ کا دیدار کرتے ہیں
الہی اس کا ہم کو اجر قبرو حشر میں دینا
ہم اپنے باپ اور ماں سے بہت ہی پیار کرتے ہیں
کھڑے ہوتے ہیں ان کو دیکھ کے تعظیم کی خاطر
حلیمہ سعدیہ کا بھی ادب سرکار کرتے ہیں
صلی تعالی علیہ والہ وسلم
غم و آلام تو ان سے مرے دیکھے نہیں جاتے
محبت کسقدر مجھ سے شہ ابرار کرتے ہیں
صلی تعالی علیہ والہ وسلم
اگر جلنا ہے جسکو وہ یوپی جل جل کے مرجائے
ہم ان کے نام کا چرچا سر بازار کرتے ہیں
ہمارے گھر قدم رنجہ کسی دن آپ فرمادیں
گزارش آپ سے گوہر یہی ہربار کرتے ہیں
آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات
ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر
8009968910.8009059597
0 تبصرے