کبھی روزہ نہ چھوڑیں گے


کبھی روزہ نہ چھوڑیں گے 

چلوہم سب کریں نیت کبھی روزہ نہ
 چھوڑیں گے
 جناں کی ہے جنھیں چاہت کبھی روزہ نہ چھوڑیں گے 

خدا کی ہے جنھیں ہیبت کبھی روزہ نہ چھوڑیں گے 
نبی سے جن کو ہے الفت کبھی روزہ نہ چھوڑیں گے

مقدس مہ میں بس بدبخت روزہ چھوڑ سکتے ہیں 
وہ جن کی تیز ہے قسمت کبھی روزہ نہ چھوڑیں گے 

منافق اور مرتد پر یہ روزے فرض تھوڑی ہیں 
ملی ہے ہم کو یہ نعمت کبھی روزہ نہ چھوڑیں گے

 تلاوت بھی کریں گے خوب قرآن مقدس کی
 مہینہ ہے یہ بابرکت کبھی روزہ نہ چھوڑیں گے

 خدا کا فضل تھاہم پر کہ ہم نے بچپنے میں ہی
 کری تھی دل میں یہ نیت کبھی روزہ نہ چھوڑیں گے

زمانے میں فقط رمضان کی سرکار کے عاشق 
ہیں سمجھے قدر اور قیمت کبھی روزہ نہ چھوڑیں گے 
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم 
 
 بجاہے گوہر عاصی حقیقت در حقیقت ہے
  جنھیں ہے خواہش جنت کبھی روزہ نہ چھوڑیں گے
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8
8009059597 8009968910 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے