مصطفے آپ کے ہیں پدر فاطمہ
آپ کا ہے نصیب اوج پر فاطمہ
آپ کے درپہ اے کاش مر جاؤں میں
شہر طیبہ میں آؤں اگر فاطمہ
لےکے جاروب ہر دم بہارا کروں
عمر بھر آپ کی رہگزر فاطمہ
ایک دن آپ مجھکو بلالیجئے
میں بھی آوءں گا طیبہ نگر فاطمہ
ایسے محو عبادت رہیں عمر بھر
جیسے ہوں رات سے بے خبر فاطمہ
اللہ اللہ تمھیں رات چھوٹی لگی
طول سجدے کئے اسقدر فاطمہ
کربلا میں بلائے گئے بے سبب
دے کے دھوکہ تمھارے پسر فاطمہ
آپ کے لاڈلوں پر دل و جان سے
تھے فدا یار غار و عمر فاطمہ
کرسکی کوئی عورت نہ کر پائے گی
بندگی کرتی تھیں جس قدر فاطمہ
گوہرقادری کی بھی ہیں دادی ماں
شاہ بطحی کی لخت جگر فاطمہ
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
آفتاب عالم گوہر قادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و جامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونٸرہاٸی اسکول دریاآاباد ضلع بارہ بنکی یوپی الہند مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8881276506.8009059597
0 تبصرے