کلام گوہر قادری واحدی

کوئی مجھ میں خوشی یا غمی آگئی
یاد تب شاہ کونین کی آگئ
صلی تعالی علیہ والہ وسلم

لےکے اس کے لئے زندگی آگئی
موت طیبہ میں جس شخص کی آگئ

دل میں جس وقت یاد نبی آگئی
تیرگی چل بسی روشنی آگئی

جشن میلاد اب وہ  منانے لگے
جن کے ایمان میں پختگی آگئی

آگئے بانئ انقلاب عرب
ظلمتیں مٹ گئیں روشنی آگئی
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

ہادئ دوجہاں جب ہوا جلوہ گر
سارے عالم میں پاگیزگی آگئی
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

قبض کرلے فرشتے مری روح کو
اب نظر مجھکو ان کی گلی آگئی
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

قلب مضطر میں گوہر کے آیا  قرار 
یاد جس وقت سرکار کی آگئی
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
🌹🌹🌹🌹🌹🌹
آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات
8009968910.8009059597

کلام گوہر قادری واحدی
کلام گوہر قادری واحدی 
 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے