یوم عید ہم یارو اس طرح مناتے ہیں

یوم عید ہم یارو اس طرح مناتے ہیں 
صدق دل سے مومن سے جاکے دل ملاتے ہیں

جو مجھے فقط اپنا ہمنوا بتاتے ہیں 
تیغ میری گردن پر بس وہی چلاتے ہیں

جو بھی دل میں ہوتا ہے وہ زباں پہ لاتے ہیں 
تم سے کوئی راز دل ہم نہیں چھپاتے ہیں

اس جہاں میں ایسے بھی لوگ پائے جاتے ہیں 
ہاتھ بس ملاتے ہیں دل نہیں ملاتے ہیں

ان کو میرا دشمن وہ اس طرح بناتے ہیں 
مجھ سے کچھ بتاتے ہیں ان سے کچھ بتاتے ہیں

کتنی عشق و الفت کی اس میں ہے فراوانی 
آوء چیر کر تم کو آج دل دکھاتے ہیں

کھیل ہی اسے کہئے اپنی اپنی قسمت کا 
ہم جنھیں ہنساتے ہیں وہ ہمیں رلاتے ہیں

حل نہیں کیا کوئی مسئلہ وکیلوں نے
ہم یونہی عدالت میں روز لائے جاتے ہیں

چاند پر بتاو توکیا کروگے تم جاکر
آو اس کے آگے کی بات ہم بتاتے ہیں

کربلا کے میداں میں فاطمہ کے لالوں پر
کلمہ پڑھنے والے ہی آج ظلم ڈھاتے ہیں

جو بھی اپنے مرکز سے ہٹ گئے ہیں اے گوہر 
ٹھوکریں وہ دردر کی اس جہاں میں کھاتے ہیں

آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ و گلشن مدینہ سرتاج العلوم و ام سلمہ جونیرہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی مقیم حال دبئی متحدہ عرب امارات ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں موبائل نمبر 8009968910.8009059597 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے