*کلام نمبر14*
*عنقریب شائع ہونے والا مجموعہ*
******* *انتخاب گوہر* ******
کلام نمبر14
پڑھ کر مرےاشعار ذرا غور سےدیکھیں
*ایطائے جلی عیب تنافر تو نہیں ہیں*
جس کے بھی دل میں حب شاہ امم نہیں ہے
وہ لاکھ سجدے کرکے بھی محترم نہیں ہے
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
🌹🌹🌹🌹🌹
روز اژل سےاب تک آیا جو اس جہاں میں
کس پر مرے نبی کا لطف وکرم نہیں ہے
صلی تعالی علیہ والہ وسلم
🌹🌹🌹🌹🌹
اک بار جوبھی دل سے دیکھے وہ یہ کہے گا
سرکار کا مدینہ جنت سے کم نہیں ہے
صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
🌹🌹🌹🌹🌹
جائیں گے جب لحد میں آقا کی دید ہوگی
ہمکو اسی خوشی میں مرنے کا غم نہیں ہے
🌹🌹🌹🌹🌹
نعت نبی نہ لکھکر لکھے جو صرف غزلیں
وہ اور کوئی ہوگا میرا قلم نہیں ہے
صلی تعالی علیہ والہ وسلم
🌹🌹🌹🌹🌹
اونچوں میں سب سےاونچا گوہر علم ہے جس کا
میرے نبی سے اونچا اس کا علم نہیں ہے
صلی تعالی علیہ والہ وسلم
🌹🌹🌹🌹🌹
آفتاب عالم گوہرقادری واحدی خادم جامعہ ام سلمہ وجامعہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم وام سلمہ جونییر ہائی اسکول دریاآباد بارہ بنکی یوپی
مقیم حال دبئ متحدہ عرب امارات
ہمارے مدارس میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کے لئے رابطہ کریں
8009968910.8009059597
🌹🌹🌹🌹🌹🌹
0 تبصرے